the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
برطانوی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیقی رپورٹ میں کھیل اور مختلف امراض سے ہونے والی اموات کے درمیان تعلق کو واضح کیا گیا ہے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ کھیل نہ صرف عام زندگی میں فٹ رکھتے ہیں بلکہ کئی جان لیوا امراض کو بھی دور کرتےہیں۔

تحقیق کے لیے صحت کے 11 سروے کا جائزہ لیا گیا جو 1994 سے 2008 کے درمیان تھے اور اس میں 80 ہزار سے زائد افراد کا ڈیٹا حاصل کیا گیا جن کی اوسط عمر 52 برس تھی۔ ہر شریک سے گزشتہ 4 ہفتے میں ایسی ورزش کے بارے میں پوچھا گیا تھا جس سے ان کا سانس پھولا اور انہیں پسینہ آیا تھا۔ اس کے علاوہ ان سے باغبانی اور دیگر سرگرمیوں کے بارے میں پوچھا



گیا۔ ان میں سے صرف 44 فیصد شرکا ہی اس معیار پر پورا اترے کہ وہ باقاعدہ ورزش کیا کرتے تھے۔

ان افراد پر 9 سال تک کے لیے نظر رکھی گئی اور ان میں 8790 افراد افراد وفات پاگئے جن میں سے 1909 ہارٹ اٹیک یا فالج کی وجہ سے مرے تھے۔ ماہرین نے کہا کہ ادھیڑ عمر میں ان 6 کھلیوں میں سے ایک کو ضرور اختیار کریں جن میں تیراکی، ایئروبکس، سائیکلنگ، ریکٹ اسپورٹس، ایروبکس اور تیز دوڑ شامل ہیں۔

ماہرین نے تیز واک اور جاگنگ کو سب سے بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ جاگنگ کرنے والے افراد میں بیماریوں اور امراضِ قلب سے متاثر ہونے کا خطرہ 45 فیصد تک کم ہوتا ہے۔ اسی لیے تمام مرد و زن کے لیے یہی مشورہ ہے کہ وہ روزانہ نصف گھنٹہ جاگنگ کے لیے نکالیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.